Meeting Regarding Development Schemes

باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلشنز، سیالکوٹ ہینڈآؤٹ نمبر50-51 وقار نقوی/قاسم عابد سیالکوٹ26ستمبر( ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عبداللہ خرم نیازی نے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، کوالٹی میٹریل کا استعمال اور مقررہ وقت کے مطابق فزیکل و فنانشل پراگریس ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ہر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام جاری منصوبوں کو پندرہ دن بعد جائزہ لیا جائے گا اور دو ہفتوں میں مقررہ اہداف اور کام کا جائزہ لیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالروف، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو، ایکسین شاہرات سمیع اللہ، ایکسین پبلک ہیلتھ عبدالوحیدو دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ، ہائیویز، بلڈنگز، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما عثمان ڈار، ایم پی اے چوہدری اخلاق، بیرسٹر جمشید غیاث، پیسف کے حافظ احمد، نیسپاک کے سیف اللہ کے ہمراہ مرالہ روڈ، گوہد پور روڈ، خادم علی روڈ اور دیگر علاقوں میں پیسپ کے زیر انتظام جاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے ہدایت کی کہ جن منصوبوں کی فزیکل پراگریس 90فیصد یا اس سے زائد ہے انہیں بلا تاخیر مکمل کرکے کنٹریکٹرز کو قانون کے مطابق ادائیگیاں کی جائیں،