سیالکوٹ26ستمبر( ) حکومت پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر سکولز انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ 28 ستمبر سے شروع ہوگا, ٹورنامنٹ میں ضلع سیالکوٹ کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی 11 ٹیمیں حصہ لیں گی, یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی. ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر افتخار احمد, ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن الطاف حسین شیخ, پی سی بی کے نمائندہ شاہد یوسف, ٹی ایس او محمد عدنان, عمر اکرم اور سی او ضلع کونسل شاہد وڑائچ بھی موجود تھے.اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ میں 11 ٹیموں کے کل 220 کھلاڑی اور آفیشل حصہ لیں گے. میچز انور خواجہ گراؤنڈ اور گریژن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونگے. 14 اکتوبر تک ٹورنامنٹ جاری رہے گا اور مجموعی طور 28 کرکٹ میچز کھیلے جائیں گے.