Schedule of Central Punjab Cricket Tournament 2022

سیالکوٹ28ستمبر( ) پی سی بی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام سنٹرل پنجاب انڈر 16 کرکٹ چیمیئن شپ 2022 آغاز ہو گیا ہے،ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سی ایس ایس کرکٹ گراونڈ فاطمہ جناح پارک میں منعقد ہوئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس مشتاق، ممبرسنٹرل پنجاب کرکٹ کونسل عمر میر،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز یونیورسٹی آف سیالکوٹ فیصل منظور، سی او میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو، سی ای او ایجوکیشن میاں ریاض، ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن الطاف حسین شیخ، طاہر بٹ،فضل جیلانی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرافتخار گوندل، افتخار سعدی، عاشق حسین صدیقی اوربیگم صدف بٹ کے علاوہ ٹورنا منٹ میں حصہ لینے والی 11کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اے ڈی سی ریونیو اویس مشتاق نے ٹورنا منٹ میں حصہ لینے کے ٹیموں کے 220کھلاڑیوں میں یونیفارم اور کیپ تقسیم کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت کے مطابق 14 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو بہترین اور معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ آج پہلے روزسی ایس ایس گراونڈ میں گورنمنٹ جامع ہائی سکول اور کلاسک سکول سسٹم سیالکوٹ اور انور خواجہ گراوئنڈ میں سی سٹی سکول اورگورنمنٹ جناح ایف شینسی سکول کینٹ کی ٹیموں کے مابین میچز کھیلے گئے۔