Direction to wear face mask

سیالکوٹ ۔ 19 نومبر 2023() حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی حدود میں سموگ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے 20 نومبر تا 26 نومبر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیاہے۔ حکومت پنجاب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھر سے باہر کسی بھی سرگرمی کے لیے نکلنے والے افراد کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ماسک پہن کر باہر نکلیں۔