Polio Campaign 27 Nov TO 01 DEC 2023

سیالکوٹ23نومبر2023: - سال 2023 کی آخری انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،27 نومبر تا یکم دسمبر انسداد پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ 72 ہزار 711 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان احمد ، ڈی ایچ او ڈاکٹر مرزا وسیم، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر یاسر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے بتایا کہ ضلعی انسداد پولیو مہم کے لیے 2676 موبائل ٹیمیں ، 133 ٹرانزٹ اور 69 رومنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، مجموعی طور پر 6288 رکنی ہیومن ریسورس انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی دے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسدادِ پولیو ٹیموں کی سکیورٹ…